ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہاراشٹر:اسمبلی میں متفقہ طور پرمنظورہوامراٹھاریزریشن بل, روزگاراورتعلیم میں16فیصد ریزرویشن کی تجویز

مہاراشٹر:اسمبلی میں متفقہ طور پرمنظورہوامراٹھاریزریشن بل, روزگاراورتعلیم میں16فیصد ریزرویشن کی تجویز

Fri, 30 Nov 2018 00:32:34    S.O. News Service

ممبئی:29/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں ریزرویشن کولے کرمراٹھاسماج کی لڑائی نتیجے تک پہنچ گئی ہے۔مراٹھا ریزرویشن بل مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو منظور ہوگیا ہے۔وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے مراٹھا برادری کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیم میں ریزرویشن دینے سے متعلق ریاست پسماندہ طبقہ کمیشن (ایس بی سی سی)کی سفارشات پر کارروائی رپورٹ(اے ٹی آر)ایوان میں رکھی۔اسمبلی کی رضامندی کے ساتھ بل منظور ہوگیا ہے،اب بل کو ریاست کے ایوان اعلی میں بھیجا جائے گا۔رپورٹ کی بنیاد پر تیار کئے گئے ڈرافٹ بل میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ مراٹھا برادری کو 16فیصد ریزرویشن دینا مناسب ہے، بل کا مسودہ اور اے ٹی آر کی کاپیاں تقسیم کی گئیں،اے ٹی آرکے ساتھ ہی فڑنویس نے مراٹھا برادری کے سماجی، تعلیمی اور اقتصادی درجے کے بارے میں ایس بی سی سی کی آخری سفارشات اور نتائج کو بھی پیش کیا۔ریزرویشن کے مسئلے پر جاری بحث کے دوران مسلم معاشرے کوریزرویشن دینے کا مطالبہ بھی ایک بار پھر تیز ہوگیا۔دریں اثنا وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بھی موسم سرما اجلاس سے پہلے ایک پریس کانفرنس کرکے حزب اختلاف کے الزامات کا جواب دیا،یہی نہیں مہاراشٹر کابینہ کی طرف سے مراٹھا ریزریشن کی منظوری دینے کااعلان بھی کردیا۔


Share: